Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ اسمبلی نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا

کراچی...سندھ اسمبلی نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ملکی تاریخ میں اجلاس کی سربراہی زیرحراست شخص نے کی۔ اپوزیشن جماعتوں نے قومی احتساب بیورو کے خلاف پیش ہونے والی قرارداد پر شدید احتجاج کرتے ہوئے واک آوٹ کیا۔زیرحراست اسپیکرآغاسراج درانی کاایوان میں آمد پر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔اجلاس سے قبل آغا سراج درانی نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں کیس کے حوالے سے مختلف قانونی پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ اجلاس کی صدارت کروں گا۔ مجھے کون روک سکتا ہے۔ اجلاس کی صدارت کرنا میرا حق ہے۔ نیب کیسز کا سامنا کروں گا۔انہوں نے کہاکہ نیب کے لوگ آئے اور کہا ہمارے پاس وارنٹ گرفتاری ہیں۔ اپنے بچوں کو یہاں لاتا تو آپ سب رو پڑتے۔آج جو کچھ میرے ساتھ ہوا وہ کل آپ کےساتھ بھی ہوسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ نیب نے جس طرح گرفتار کیا وہ سب کے سامنے ہے۔کیا میں دہشت گرد ہوں یا میری شکل ان سے ملتی ہے۔میرے گھر پر چھاپہ مارنے والے کون تھے؟ وزیراعلی مرادعلی شاہ مکمل رپورٹ پیش کریں۔ سندھ اسمبلی میں اسپیکر آغاسراج درانی کے حق اور نیب کیخلاف قرارداد پیش کی گئی جس کے بعد ایوان میں شور شرابا اور ہنگامہ آرائی بھی دیکھنے میں آئی۔ تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے قرارداد پیش کرنے کے دوران احتجاج کیا ۔ جی ڈی اے نے اجلاس سے واک آوٹ کیا۔تحریک انصاف کے اراکین نے کرپشن کے الزام میں گرفتار شخص کی حمایت میں تقاریر ہونے پر ایوان میں شدید احتجاج کیا۔

شیئر: