Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ہندوستان_بمقابلہ_پاکستان

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ٹینشن تاحال برقرار ہے اور دونوں ملکوں کے وزیر اعظم اور افواج نے بھی اپنے بیانات کے ذریعے تناؤ کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ایسے میں ٹویٹر صارفین بھی کسی سے پیچھے نہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہی محاذ سنبھالے ہوئے ہیں۔
فہد کہر نے ٹویٹ کیا کہ 3 دہائیوں میں ایک لاکھ کشمیریوں کے قتلِ عام کے بعدہند چاہتا ہے کہ دہشت گرد ملک پاکستان کو قرار دیا جائے اور دنیا کا کوئی ملک اس سے کرکٹ تک نہ کھیلے۔
ْ طارق محمود نے لکھا: جب بھی ہند میں الیکشن قریب آتے ہیں تو کبھی ممبئی ،کبھی پٹھان کوٹ اور کبھی پلوامہ جیسے حملے کرکے ووٹ لیتے ہیں۔اب ان شاء اللہ نہیں تمہاری ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
نتاشا نے کہاکہ 2 پاکستانیوں کو ہندوستانی ویزاجاری نہ ہونے کی وجہ سے عالمی اولمپک کمیٹی نے آئندہ کیلئے ہند کو اولمپک کے کسی بھی ایونٹ کی میزبانی دینے سے روک دیا۔یہ ہند پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے چلا تھا۔
ایک اور صارف کا کہنا ہے :ہند پھر سے تشدد کے پاگل پن میں مبتلا ہے۔ یہ ہند کی پیدائشی بیماری ہے۔ اسے وقفے وقفے سے جنگ کے دورے پڑتے ہیں۔
ارسل ملک نے ٹویٹ کیاکہ اگر پاکستان، ہندمیں ایٹمی جنگ ہوئی تو2 ہفتوں میں اس جنگ سے بننے والا ا سموک پوری دنیا میں پھیل جائے گا جس سے زمین کی 90 فیصد آبادی متاثر ہو گی جس سے ایک سے 2   بلین انسان ہلاک ہو سکتے ہیں۔
اقبال رضوی نے کہا کہ ہندوستانیو!یہ کیسی جنگی مشق کررہی ہے تمہاری فوج۔ کبھی تمہارے جنگی جہاز گر کر تباہ ہورہے ہیں۔ کبھی تمہارے جہاز تمہاری ہی سیکڑوں گاڑیوں کو جلا دیتے ہیں۔ جنگیں لڑنے کیلئے جگر ہونا چاہیے۔ جنگ کوئی پاکستان ، ہندوستان کا کرکٹ میچ نہیں جو ہند جیت جائے گا۔ ہم آخری سانس تک لڑنے والے مسلمان ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭ 
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں