الحدیدة کے مکینوں پر حوثیو ں کی گولہ باری

ریاض ۔۔۔ حوثی باغی الحدیدة صوبے کے التحیتا ضلع کے پہاڑی علاقے میں رہائشی محلوں اورعام شہریوں کے مکانات پر گولہ باری کررہے ہیں جس سے دسیوں خاندان جان بچانے کیلئے مکانات چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ متعدد شہری ہلاک اور زخمی بھی ہوئے۔ حوثی باغی حیص ضلع کی تحصیل میں بھی شہریوں کے مکانات پر گولہ باری کررہے ہیں جہاں متعدد مکان تباہ ہوگئے ہیں۔
 

شیئر: