Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جزائر فرسان میں اورکاوھیل دیکھی گئی

جازان۔۔۔۔جازان ریجن کے مغربی جزائر فرسان کے سامنے اورکا وھیل دیکھی گئی۔ یہ ڈولفن مچھلی کی خاندان سے تعلق رکھتی ہے، خونخوار ہے، خوراک کیلئے چھوٹی بڑی مچھلیوں کا شکار کرتی ہے اسی لئے اسے قاتل یا ہلاکووھیل کا نام دیا گیا ہے۔ یہ دنیا کے ہر سمندر میں پائی جاتی ہے۔ انسانوں پر بھی حملہ کردیتی ہے۔عام طور پر اسے انسانوں کیلئے پرخطر نہیں سمجھا جاتا۔جازان کے ماہی گیر نے اس کی وڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر ڈال دی کوسٹ گارڈز کو بھی فراہم کردی۔اس سے پہلے بھی جازان کے سمندر میں اورکا وھیل دیکھی گئی تھی۔

شیئر: