Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی شہری بلیک لسٹ

ریاض ۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ریاض میں اشتہارات اور اصلاح و مرمت کی کمپنی اپنے نام سے شامی شہری کو کرانے کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری محمد الشمری اور شامی شہری وسیم بن اسعد العمر کی تشہیر مقامی اخبارات میں کرادی۔ ریاض میں فوجداری کی عدالت کے حکم کی تعمیل میں وزارت نے تشہیر کرائی۔ تفصیلات کے مطابق محمد الشمری پر یہ الزام ثابت ہوگیا تھا کہ وہ شامی شہری وسیم العمر کو اپنے نام سے اشتہارات اور اصلاح ومرمت کی کمپنی کھلوائے ہوئے ہے۔ عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر جرمانے ، کمپنی بند کرنے ، کاروبار ختم کرنے، اجازت نامہ منسوخ کرنے ، دونوں کی مقامی اخبارات میں تشہیر، شامی کی مملکت سے بیدخلی اور بلیک لسٹ کرنے کے احکام جاری کردیئے تھے۔
 

شیئر: