Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جارحیت کا جواب اپنی مرضی کی جگہ پر دیں گے

وسیم عباسی ۔ اسلام آباد
 
پاکستان کی اعلی سول اور فوجی قیادت نے بالاکوٹ کے قریب مبینہ دہشت گرد کیمپ کے تباہ کرنے اور بھاری نقصان پہنچانے کے انڈین  دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انڈین جارحیت کا جواب اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر دیں گے۔
وزیراعظم نے مسلح افواج اور قوم کو ہر طرح کے حالات کے مقابلے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارات قومی سلامتی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا کہ انڈیا نے بلاجواز جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔
 

اجلاس میں وزرائے خارجہ، دفاع، داخلہ اور خزانہ کے علاوہ چیف آف آرمی اسٹاف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان شریک تھے۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ انڈیا نے ایک بار پھر ایک فرضی، خود غرضی اور لاپرواہی پر مبنی دعویٰ کیا ہے۔یہ عمل علاقائی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال کر الیکشن کے ماحول میں داخلی صورتحال میں فائدے کے لیے کیا گیا ہے۔ جس علاقے پر حملے کا دعوی کیا گیا ہے، وہاں پر ساری دنیا دیکھ کر حقائق کی تصدیق کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:’’پے لوڈ‘‘ کیا ہوتا ہے؟
اعلامیہ کے مطابق اس مقصد کے لیے اس جگہ پر مقامی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو لے جایا جائے گا۔ اس سلسلے میں قوم کو اعتماد میں لینے کے لیے حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا رہی ہے جبکہ وزیراعظم نے بدھ کو قومی کمانڈ اتھارٹی کا خصوصی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے خطے میں انڈیا کی غیر ذمہ دارانہ پالیسی کے حوالے سے بین الاقامی قیادت سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بروقت اور موثر جواب دے کر جانی اور مالی نقصان  کے بغیر بھارتی کوشش ناکام بنانے پر پاکستان کی فضائی افواج کی تعریف کی۔
 
 

https://t.co/o1LYtFOmMV

— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) ٢٦ فبراير ٢٠١٩

https://t.co/ZFhiZaO5qJ

— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) ٢٦ فبراير ٢٠١٩

https://t.co/WPnRqJoPZJ

— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) ٢٦ فبراير ٢٠١٩

https://t.co/Pcqtu2O3VK

— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) ٢٦ فبراير ٢٠١٩

شیئر: