Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

100 گرام والی روٹی میں ایک گرام نمک استعمال کیا جائے

طائف۔۔۔ سعودی ایف ڈی اے نے بیکریوں پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ ہر سو گرام والی خوراک میں ایک گرام نمک استعمال کریں۔ روٹی سمیت بیکری کی تمام اشیاءمیں نمک کی مبینہ مقدار شامل کرنا ضروری قرار دے دیا گیا۔ ایف ڈی اے نے تمام بیکریوں اور خوراک اشیاءتیار کرنے والی فیکٹریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ 30 اپریل 2019ءتک اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنا دیں۔ اس کے بعد چھاپے مارے جائیں گے اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔ حد سے زیادہ مقدار میں نمک استعمال کرنے سے بلڈپریشر ، دل اور شریانوں کے دیگر امراض پیدا ہورہے ہیں۔ 

شیئر: