Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹارگٹ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا تھا،ہندوستانی پائلٹ

لاہور... ہندوستانی ۔پائلٹ  ونگ کمانڈر ا بھی نندن نے کہا ہے کہ پاک فوج ایک پروفیشنل آرمی ہے۔ اس کے سلوک سے بہت متاثر ہوا ہوں۔پاکستان میں ٹارگٹ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا تھا کہ پاکستان کی ائیر فورس نے مجھے گرایا اور جہاز ٹوٹنے کی وجہ سے مجھے اسے چھوڑنا پڑا ۔رہائی سے قبل ایک ویڈیو بیان میں ابھی نندن نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کا کپتان ہوں ۔ جب میں پاکستان میں ٹارگٹ تلاش کررہا تھا کہ اس دوران پاک فضائیہ نے میرے طیارے کو ہٹ کیا۔ میں نے خودکوایجکٹ کیا جس کے بعد میرا طیارہ تباہ ہوگیا۔ابھی نندن نے کہا کہ پیراشوٹ کے ذریعے میں پاکستانی سرزمین پر گرا تو میرے پاس پستول موجود تھی۔اس وقت وہاں لوگ بہت زیادہ تھے ان سب کا جوش بہت بلند تھا۔میں نے پستول گرائی اور بھاگنے لگا۔اس دوران پاک فوج کے ایک کپتان اور جوان آئے انہوں نے میری جان بچائی۔پائلٹ نے بتایا کہ پاک فوج مجھے اپنے یونٹ لے گئی جہاں مجھے طبی امدا د دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابھی نندن نے پاک فوج کے رو ئیے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ایک پروفیشنل آرمی ہے۔ اس کے سلوک سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ابھی نندن نے ہندوستانی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی میڈیا چھوٹی سے بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔چھوٹی سے بات مرچ لگا کر بولتے ہیں جس سے لوگ ان کے بہکاوے میں آجاتے ہیں۔ 

شیئر: