Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی میڈیا پر سونونگم کی تنقید

پاکستان اور ہندکے درمیان کشیدگی پر ہندوستانی میڈیا کے تبصروں اور جنگجو  رویے پر گلوکار سونونگم نے تنقید کے نشتر برسادیئے۔ سونونگم نے کہا کہ جنگ کا کوئی اختتام نہیں ہوتا۔ ہندوستانی میڈیا پٹاخے بجانا بند کرے ۔ میڈیاکا حال یہ ہے کہ ایک گیند کرا کے کہتے ہیں کہ ہم جیت گئے۔بھائی پہلے سامنے والے کو شاٹ تو مارنے دو۔سونونگم نے کہا ایک اچھا ملک تمیز سے رہتا ہے، کسی کی موت کا جشن منانا اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں۔ کسی پر تنقید کرنے والوں کو جواب کیلئے بھی تیار رہنا چاہئے۔
 

شیئر: