Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’شیر دل ‘‘کا پہلا ٹیزر

نامور پاکستانی اداکار میکال ذالفقار متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے متاثر کرنے کے بعد اب فلم ’شیردل‘ کے ساتھ مداحوںکے دل جیتنے کے لئے پرجوش ہیں، جس کا پہلا ٹیزر بھی سامنے آچکا ہے۔فلم ’شیردل‘ کی کہانی لڑاکا طیارے کے پائلٹ کی زندگی پر مبنی ہے۔فلم کے ٹیزر میں 1965 کی پاک، ہند جنگ کا دور پیش کیا گیاہے جہاں میکال ذوالفقار نے لڑاکا طیارے کے پائلٹ کا کردار نبھایا۔’شیردل‘ کا پہلا ٹیزر مداحوں کو متاثر کرنے میں بھی کامیاب رہا جبکہ اس کی سنیماٹوگرافی کو بھی سراہا جارہا ہے۔فلم شیر دل میں میکال کے ساتھ ارمینہ خان، سبیکا امام اور حسن نیازی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔اظفر جعفری کی ہدایات میں بننے والی فلم ’شیردل‘ رواں ماہ 22 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔خیال رہے کہ رواں سال 22 مارچ کو فلم ’لال کبوتر‘ اور ’پراجیکٹ غازی‘ کو ریلیز کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
 

شیئر: