Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی معتمرین کی پہلی پرواز پہنچ گئی

غزہ۔۔۔ غزہ پٹی سے مصر کے راستے فلسطینی معتمرین کی پہلی پرواز سعودی عرب پہنچ گئی۔ 2014ءکے بعد پہلی بار غزہ سے فلسطینی ہوائی جہاز کے ذریعے مصر ہوتے ہوئے مملکت پہنچے۔ پہلا کارواں 800 معتمرین پر مشتمل ہے۔ غزہ پٹی اور مصر کے درمیان رفح چوکی کے راستے فلسطینی معتمرین مصر پہنچے۔ وہاں سے وہ قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرواز سے روانہ ہوئے اور پھر قاہرہ سے انہوں نے سعودی عرب کا سفر کیا۔ فلسطینی وزیر اوقاف یوسف ادعیس نے کہا کہ ان کی وزارت نے غزہ کے باشندوں کی عمرہ پروازوں کی تدابیر مکمل کرلیں۔ 4 برس سے غزہ پٹی کے باشندے پروازوں کے ذریعے سعودی عرب نہیں آپا رہے تھے۔ ہر ہفتے غزہ سے 1064 معتمر مملکت کا رخ کریں گے۔ صحرائے سینا میں بدامنی اور رفح سرحدی چوکی بار بار بند کئے جانے کی وجہ سے غزہ پٹی کے 20 لاکھ باشندے 2014ءسے عمرہ کی سعادت سے محروم تھے۔
 

شیئر: