Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئی لڑکی خوشی سے طلاق نہیں لیتی ، متھیرا

اداکارہ متھیرا نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مطلقہ خاتون کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا ۔لوگ طلاق کی وجوہ جانے بغیر صرف خاتون کو قصور وار ٹھہرا تے ہیں جوظلم ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میاں بیوی میں علیحدگی کی صورت میں مرد پر انگلی نہیں اٹھائی جاتی بلکہ تمام تر ذمہ داری صرف اور صرف خاتون پر عائد کر دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تصویر کا ایک رخ نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ دونوں طرف کا جائزہ لے کر فیصلہ کرناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ طلاق پر صرف خاتون کی زندگی اجیرن ہوتی ہے ۔ طلاق کا معاملہ آج سے نہیں صدیوں سے چلاآرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی لڑکی خوشی سے طلاق نہیں لیتی بلکہ معاملات انتہا پر پہنچنے کے بعد یہ اقدام مجبوراً کیاجاتا ہے لیکن معاشرہ اس کو سمجھنے کے لئے تیار نہیں ۔انہوںنے کہا کہ میرے بارے میں بھی لوگ مختلف طرح کی باتیں کرتے ہیں لیکن مجھے ان کی رتی برابر پروا نہیں۔
 
 

شیئر: