Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالی وڈ اداکارہ لیزا اپنی رہائش پر مردہ پائی گئیں

’بیٹ، پائریٹس، سک ڈے  اور اسٹرینج نیچر‘ جیسی فلموں سمیت متعدد امریکی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ و فوٹوگرافر لیزا شیریڈن اپنی رہائش پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔44 سالہ لیزا شیریڈن نے اداکاری کی شروعات امریکی ہارر اور کرائم تھرلر ڈراموں سے کی اور ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔لیزا شیریڈن نے فلمی اداکاری کا آغاز 2000 میں فلم ’بیٹ‘ سے کیا۔لیزا شیریڈن کو زیادہ تر تنہائی پسند اداکارہ سمجھا جاتا تھا۔ وہ شوبز تقریبات میں غیر ضروری شرکت سے گریز کرتی تھیں۔ لیزا شیریڈن کی آخری فلم ’اسٹرینج نیچر‘ گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی۔لیزا شیریڈن نے ایک درجن کے قریب فلموں اور 3 درجن کے قریب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔رپورٹ کے مطابق فوری طور پر لیزا شیریڈن کی ہلاکت کا سبب معلوم نہیں ہوسکا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہوگی۔پولیس اور انتطامیہ نے لیزا شیریڈین کی موت کو فوری طور پر خودکشی کا واقعہ قرار دینے سے گریز کیا ۔لیزا شیریڈن کی ساتھی اداکاراؤں اور رشتہ داروں نے بھی ان کی جانب سے خودکشی  کئے جانے کے خیال کو مسترد کیا ہے۔
 

شیئر: