Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نانگا پربت پر لاپتہ غیر ملکی کوپیماوں کی تلاش

نانگا پربت...فوجی ہیلی کاپٹروں نے 4 ہسپانوی رضاکاروں کے ساتھ دنیا کے 9 ویں بلند ترین پہاڑ نانگا پربت پر لاپتہ  کوہ پیما وں کی تلاش شروع کردی۔ اطالوی کوہ پیما ڈینلی نردی اور برٹن ٹام بالارڈ ایک ہفتے سے اس پہاڑ پر لاپتہ ہیں جسے ’قاتل پہاڑ‘ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔واضح رہے کہ برٹن ٹام بالارڈ کی والدہ 1995 میں دنیا کے دوسرے بڑے پہاڑ کے ٹو پر ہلاک ہوگئی تھیں۔ خراب موسم نے تلاشی کے عمل کو ناکام بنا دیا تھا تاہم پیر کو آسمان صاف ہونے کے بعد اسکردو کے شمالی علاقے سے 2 فوجی ہیلی کاپٹروںنے 4 ہسپانوی رضاکاروں کے ساتھ پرواز کی۔الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری قرار حیدری نے بتایا کہ اسپین کے باشندے الیکس ٹکسی کون اور ڈاکٹر سمیت ان کے 3 ساتھی لاپتہ کوہ پیماوں کو تلاش کرنے میں مدد کی کوشش کر رہے۔ رضاکاروں کا منصوبہ ہے کہ وہ سرچ آپریشن کے دوران ڈرون کا بھی استعمال کریں۔ گلگت بلتستان کے علاقے میں واقع نانگا پربت دنیا کا 9واں بلند پہاڑ ہے، جس کی اونچائی 8 ہزار126میٹرز (26 ہزار 660 فٹ) ہے۔ڈینلی نردی اور برٹن ٹام بالارڈ نے 22 فروری کو پہاڑ پر چڑھنے کا آغاز کیا تھا۔24 فروری کو جوڑے کی جانب سے نانگا پربت پر 6 ہزار00 3 میٹرز (قریباً 20 ہزار00 7 ۰ فٹ) پر آخری رابطہ کیا گیا۔

شیئر: