Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف نے پھر میثاق معیشت کی پیشکش کردی

  اسلام آباد... مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت ضد، انا اور تکبر کو ایک طرف رکھ کر میثاق معیشت کی طرف آئے۔آئیں مل کر پاکستان اور عوام کو معاشی قوت بنانے کے لئے کام کریں۔ پیر کو مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بیان میں کہاکہ پی ٹی آئی حکومت معیشت کے چیلنج کو سنجیدہ لے۔ابھی تک حکومت معاشی پالیسی اور حکمت عملی نہیں دے سکی۔مضبوط اور مستحکم معیشت سے ہی قومی سلامتی کو نابل تسخیر بنایاجاسکتا ہے۔ حکومت معیشت کے معاملے میں اسی غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرتی رہی، تو صورتحال خراب سے خراب تر ہونے کا خدشہ ہے۔ افراط زر ایک مرتبہ پھر ڈبل ڈیجٹ کی طرف گامزن ہے۔پی ٹی آئی حکومت نے افراط زرمیں اپنا ریکارڈ توڑ دیا ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے مشکل حالات کے باوجود 40 سال میں سب سے کم ترین سطح 3.93 فیصد پر افراط زر لائی تھی۔ پی ٹی آئی کو جی ڈی پی گروتھ ریٹ 5.8 فیصد ملا تھا جس میں2فیصد کمی آچکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ا سٹیٹ بنک مہنگائی کے بے قابو ہوجانے اور معاشی ترقی ہدف حاصل نہ ہونے کی رپورٹس جاری کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بڑی صنعتی پیداوار میں 1.7 فیصدکمی ہوئی ہے۔پی ٹی آئی کے 6 ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 77 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔انہوںنے کہاکہ ا سٹیٹ بنک کی ششماہی رپورٹ کے مطابق ا سٹاک مارکیٹ سے دسمبر میں 8.92کروڑ ڈالر کا انخلاہوا۔انہوںنے کہاکہ بجلی، گیس کے بلوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ ہزاروں روپے کے اضافے سے گیس کے بل آرہے ہیں۔محسوس ہوتا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ حکومت سنجیدہ ہوتی تو شاہد خاقان کی گیس کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کی پیشکش کا مثبت جواب دیتی ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی، گیس کے بعد پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بم عوام پر گرایا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت قرض بھی لیتی جارہی ہے اور عوام کو ریلیف بھی نہیں دے رہی۔ قرض بھی لیاجارہا ہے، ترقی پروگرام بھی کوئی نہیں تو پھر پیسہ کہاں جارہا ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سے پھر کہتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لے، معیشت کے چیلنج کو سنجیدہ لیں۔ حکومت ضد، انا اور تکبر کو ایک طرف رکھ کر میثاق معیشت کی طرف آئے۔ انہوںنے کہا کہ آئیں مل کر پاکستان اور عوام کو معاشی قوت بنانے کے لئے کام کریں۔ انہوںنے کہاکہ حالیہ واقعات سے احساس ہوجانا چاہئے کہ معیشت کو اولین ترجیح دینے کا وقت آگیا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سے کہتا ہوں کریڈٹ کے پیچھے نہ بھاگے۔نیک نیتی اور محنت سے کام کریں۔ سیاست سے اوپر اٹھیں، آئیں مل کر ملک وقوم کی معیشت کی بنیادیں مضبوط کریں۔
 

شیئر: