Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آذربائیجان اور سعودی مشترکہ کمیشن کا اجلاس

باکو۔۔۔ سعودی عرب اور آذربائیجان مشترکہ کمیشن کا پیر کو باکو میں اجلاس شروع ہوگیا۔ سعودی وفد کی قیادت سعودی عربین انویسٹمنٹ اتھارٹی (ساجیا ) کے گورنر ابراہیم العمر اور آذربائیجان کے وفد کی قیادت وزیر خزانہ سمیر شیرشوف نے کی۔ دونوں ملکوں میں سرکاری و نجی اداروں کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک رہے۔ العمر نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ مملکت کے تعلقات مختلف سطحوں پر قائم ہیں، منفرد ہیں ، مملکت آذربائیجان کے ساتھ رشتے استوار کرنے والے اولیں ممالک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں وسیع تر تعلقات کے باوجود تجارتی اور سرمایہ کاری والے رشتے مطلوبہ معیار سے کم ہیں۔ سعودی عرب کی متعدد کمپنیاں آذربائیجان میں کاروبار بڑھانے میں دلچسپی لینے لگی ہیں۔ آذربائیجان کے وزیر خزانہ نے آرزو ظاہر کی کہ دونوں ممالک مشترکہ منصوبے شروع کرکے تجارتی تعلقات کو بھی دونوں ملکوں کے قائدین کی امنگوں کی سطح تک لے جاسکیں گے۔ 
 
 

شیئر: