Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ نے تجارتی مسابقت قانون کی منظوری دے دی

ریاض۔۔۔ سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی زیر صدارت ریاض کے قصر یمامہ میں منعقد ہوا۔ کابینہ نے تجارتی مسابقت کے قانون کی منظوری دے دی۔ سعودی وزیر اطلاعات و نشریات ترکی الشبانہ نے اجلاس کے بعد سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کو بتایا کہ کابینہ نے وزیر خارجہ کو جی سی سی جنرل سیکرٹریٹ اور سعودی حکومت کے درمیان جی سی سی کی مشترکہ فوجی کمان کے ہیڈ کوارٹر کے معاہدے کا اختیار تفویض کردیا۔ کابینہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجدد پذیر توانائی ، خارجہ شراکت ، پیداوار و صنعت، سرمایہ کاری کی سرپرستی ، تیل ، گیس اور پیٹرو کیمیکل نیز مشترکہ اسٹراٹیجک سیاسی مکالمے کے انعقاد اور سرکاری خدمات کیلئے باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے انڈونیشیا کے ساتھ انسداد دہشت گردی کیلئے مفاہمتی یادداشت کا اختیار ریاستی سلامتی کے سربراہ کو تفویض کیا۔ کابینہ نے متعدد تقرریاں بھی کیں۔ 

شیئر: