Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے فلسطینیوں کیلئے القدس کے سفارتخانے میں دفتر قائم کردیا

رام اللہ۔۔۔ امریکہ نے القدس میں اپنے قونصل خانے کے اوپر سے پرچم اتار لیا۔ یہ امریکہ اور فلسطینیوں کے درمیان سفارتی رابطے کے چینل کے طور پر کام کررہا تھا۔ امریکہ نے قونصل خانے کو القدس کو اپنے سفارتخانے کا حصہ بنا دیا۔ امریکی دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ قونصلیٹ خدمات القدس کے " ارنونا" محلے میں واقع نئے سفارتخانے سے انجام دی جائیں گی۔ وہاں فلسطینی امور کا ایک شعبہ اس مقصد کیلئے قائم کردیاگیاہے۔ اس سے یہ بات طے ہوگئی کہ آئندہ القدس کے نئے امریکی سفارتخانے ہی سے قونصلیٹ خدمات انجام دی جائیں گی۔ امریکی سفارتخانے میں فلسطینیوں کیلئے " دفتر" کھول دیا گیا۔ فلسطینی اتھارٹی اور امریکہ کے درمیان اس حوالے سے پہلے ہی زبردست اختلافات ہوچکے ہیں۔ نوبت بائیکاٹ تک پہنچی ہوئی ہے۔ دوسری جانب قابض اسرائیلی حکام نے وزیر القدس امور عدنان الحسینی کو آئندہ اتوار تک مسجد اقصیٰ سے دور رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ 

شیئر: