Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشتر فیصلے چہل قدمی کے دوران کرتا ہوں، الولید بن طلال

ریاض ۔۔۔ کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین شہزادہ الولید بن طلال نے بتایا ہے کہ وہ 50برس سے زیادہ عرصے سے روزانہ کم از کم ڈیڑھ سے 2گھنٹے چہل قدمی کرتے ہیں یا ایک ،2 گھنٹے سائیکلنگ کرتے ہیں۔ کبھی دونوں کام مل جل کر کرلیتے ہیں۔ انہو ںنے روتانا خلیجی چینل کے معروف پروگرام ”یاھلا بالعرفج“ کو انٹرویو میں کہا کہ وہ بیشتر اہم فیصلے چہل قدمی یا صحرائی سفر کے دوران کرتے ہیں۔ انہوں نے سعودی اسپورٹس آرگنائزیشن کو سماج میں اسپورٹس کو رائج کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی بھی پیشکش کی۔
 

شیئر: