Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’مارٹن کو بلر آپ جیسا سفیر شاید ہی دوبارہ پاکستان کو ملے‘‘

جاسرا علی 
 
پاکستان میں تعینات جر من سفیر  مارٹن کو بلر نے حال میں ہی اپنی ٹویٹ کے ذریعے بتا یا کچھ عرصے میں ہی وہ پاکستان سے جا رہے ہیں۔
ان کے اس اعلان کے ردعمل میں سوشل میڈیا خصوصا ٹوئٹر صارفین نے ان کے جانے کی خبر سن کر افسردگی کاظاہر کی اور ساتھ ہی ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
مارٹن کوبلر پاکستانیوں میں خاصے مقبول ہیں اور ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ ان کا پاکستانی ثقافت اور آرٹ کو سوشل میڈیا کے سہارے فروغ دینا ہے ۔ انھوں نے کبھی رنگ بر نگے ٹرکو ں کو پاکستان کی خصوصیت بنا کے پیش کیا تو کبھی  صفائی کے عملے کی کاوشوں کو سراہا۔ چھوٹی چھوٹی چیزوں سے لطف اندوز ہونے والے، ہر اچھی اور خوشگوار چیز کو ایک مثبت پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے انھوں نے پاکستانی عوام کا دل جیت لیا۔چھوٹی چھوٹی چیزوں سے لطف اندوز ہونے والے، ہر اچھی اور خوشگوار چیز کو ایک مثبت پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کرنے سے انھوں نے پاکستانی عوام کا دل جیت لیا۔
pic.twitter.com/ZZuvbZAAUM
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی ٹوئٹر صارف شاہد اشرف کا کہنا تھا کہ ’مارٹن کوبلر نے ہمیشہ ایک بہترین سفیر کی حیثیت سے کام کیا ہے جس کی وجہ سے انھوں نے پاکستانی عوام کو اپنا پرستار بنا لیا ہے، ان کی ریٹائرمنٹ کا افسوس ہے ہم انھیں بہت یا د کریں گے انھیں چاہیے کہ  وہ پاک جرمن دوستی مزید مضبوط کرنے میں اہم کردارادا کریں۔‘
@KoblerinPAK is a great man and Human being, who promotes pakistan n its beauty on every forum. Now, he is very near to his retirement

شیئر: