Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کے مصنوعی دودھ کا اشتہار دینا اور پرچار کرنا جرم

ریاض۔۔۔ سعودی حکومت نے شیرخوارکی خوراک اور بچوں کیلئے مصنوعی دودھ کے اشتہار اور پرچار کو جرم قرار دیدیا۔ ایسی کوئی بھی خوراک جو ماں کے دودھ کا متبادل یا اسے مکمل کرنے والی ہو اس کے اشتہار اور پرچار کی اجازت نہیں ہوگی۔ ام القریٰ سرکاری گزٹ میں اس حوالے سے قوانین و ضوابط جاری کردیئے گئے ہیں۔ وزارت انصاف، وزارت تجارت کو اس سلسلے میں اپنا کردارادا کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی پر کم ازکم 5ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ 150ہزار ریال تک کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ 180دن تک ادارہ سربمہر کیا جاسکے گا۔ پہلی خلاف ورزی پر انتباہ دیا جائیگا۔

شیئر: