Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماڈل ایان علی اشتہاری قرار

 
راولپنڈی...راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمہ کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کر د ئیے۔ کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کا ملزمہ کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ2ماہ کا وقت دے چکے مگر ملزمہ نہیں آئیں۔عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزمہ ایان علی کی جائیداد کی تفصیلات دی جائیں اور بتایا جائے کہ اشتہار ان کے گھر پر لگایا گیا تھا یا نہیں؟ ایان علی کے وکیل نے عدالت سے آئندہ سماعت کی تاریخ طلب کی جس پر عدالت نے ریمارکس د ئیے کہ آپ عدالتی حکم کا انتظار کریں۔کسٹم کے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمہ نے جو ایڈریس دیا وہ کراچی کی نجی سوسائٹی کا ہے۔ کسٹم انسپکٹر نے بتایا کہ جب میں کراچی گیا تو بتایا گیا کہ ماڈل بہت عرصے سے یہاں آئی ہی نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ماڈل ایان علی کو مسلسل عدالت طلب کیا جاتا رہا مگر وہ نہیں آئیں۔ ماڈل کے قابل ضمانت اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے۔عدالت نے ریمارکس د ئیے کہ ملزمہ کی پراپرٹی کے لئے سیشن جج کراچی کو خط لکھا جائے گا جو مجسٹریٹ تعینات کرینگے تاکہ ماڈل کا فلیٹ فروخت نہ ہو سکے۔بعدازاں عدالت نے ملزمہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ماڈل یان علی کو اشتہاری قرار دے دیا اور تمام گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 16 مارچ تک کے لئے ملتوی کردی۔
 

شیئر: