Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانی کے ضوابط کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ ریال جرمانہ

ریاض۔۔۔ پانی کے ضوابط کی خلاف ورزی پر 68 افراد اور اداروں پر مجموعی طور پر 10 لاکھ ریال سے زیادہ جرمانے کئے گئے۔ وزارت پانی و بجلی نے غیرقانونی طور پر کنواں کھودنے ،پانی کے ذخائر ضائع کرنے اور زیر زمین ذخیرہ آب کو متاثر کرنے پر جرمانے عائد کئے۔ وزارت نے کہا ہے کہ اجازت نامہ حاصل کئے بغیر کنواں کھودنا قانوناً جرم ہے۔ کھدائی سے پہلے وزارت سے لائسنس حاصل کرنا ضرور ہے۔ غیر منظم طور پر کنواں کھودنے سے زیر زمین ذخیرہ آب متاثر ہوتا ہے۔
 

شیئر: