Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماورا نے ڈھنڈورا پیٹ کرسستی شہرت حاصل کی، سوشل میڈیا

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ماوراحسین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ماورا نے ڈگری کا ڈھنڈورا پیٹ کر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ماورا حسین نے سوشل میڈیا پرتصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ اسکول آف لندن سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرتی نظر آرہی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی ماورا نے جذباتی پیغامات لکھتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ وکالت کی ڈگری حاصل کرکے کتنی خوش ہیں۔سوشل میڈیا پر ماورا حسین کی تصاویر پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور صارفین نے ماورا کی جانب سے بڑی تعداد میں تصاویر شیئر کرانے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماورا نے ڈگری کا ڈھنڈورا پیٹ کر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔کچھ صارفین نے ماورا کی ڈگری کوجعلی قراردیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ سارا دن فلمیں، ڈرامے، اشتہارات اورفوٹوشوٹ کے بعد فارغ وقت میں چھٹیاں منانے کے بعد بھی ماورا نے پڑھائی کے لئے کیسے اور کہاں سے وقت نکال لیا، ہمیں بھی بتادیں؟
    ایک اور صارف نے ماورا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی وکالت کی طالبعلم ہوں، وکالت کی ڈگری حاصل کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔فرحانہ مید نامی صارف نے اپنے خدشات کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ یونیورسٹی لائف ہمیشہ ہی شاندار ہوتی ہے لیکن ماورا کے پاس یونیورسٹی کے دنوں کی ایک بھی تصویرنہیں اورہاں جب آپ بہت سارے پیسے خرچ کرتے ہیںتو آپ کو ڈگری دے دی جاتی ہے۔ لوگ آن لائن ڈگری بھی حاصل کرتے ہیں جبکہ ثنا امجد نامی خاتون نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ ماورا نے کلاسز کب لیں؟
 

شیئر: