Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی 500خواتین کے قاتل ہیں، ڈاکٹر ابتہاج

ریاض ۔۔۔ یمنی وزیر سماجی و محنت امور ڈاکٹر ابتہاج الکمال نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی 500خواتین کے قاتل ہیں۔ انہوں نے 1950 خواتین کو زخمی اور 3230کو ذہنی مریض بنادیا جبکہ 11پرتشدد کیا۔انہوں نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے یمنی خبررساں ادارے سبا سے گفتگو میں کہا کہ مطلوبہ طبی امداد نہ ملنے کے باعث 32لاکھ50ہزار سے زیادہ خواتین مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ انکی عمریں 19تا 49برس کے درمیان ہیں۔750ہزار خواتین گھر سے بے گھر ہیں۔14ہزار سے زیادہ زچگی کے دوران بڑے مسائل سے دوچار ہوگئیں۔
 

شیئر: