Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امتحان ابھی ختم نہیں ہو ا،شاہ محمود

ملتان... وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان سفارتی طور پر کمزور کرنا چاہتا ہے ۔ ۔امتحان ابھی ختم نہیں ہوا ۔آنے والے دنوں میں امتحانات آنے ہیں تاہم پراعتماد طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ کو شش ہے ایک راستہ مل جا ئے جہا ں سے امن ا ور استحکا م کی صورت نکل آئے۔ گزشتہ دور حکومت میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل ہوا ۔ معاشی اعتبار سے پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا ۔ ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ ہند ،بنگلہ دیش کا سہا را لے کر سارک کو یرغمال بنا چکا ہے ۔ ہرطرف سے پا کستان کو تنہا کر نے اور نیچا دکھا نے کے خا کے بنا ئے گئے ۔ انہوںنے کہا کہ ہما رے پڑوسی ملک افغا نستا ن میں 70سال سے جنگ جا ری ہے ۔ا فغانستا ن تمام مسائل پا کستان کے سر ڈالتا تھا ۔ مشرقی سرحد پر دوسرا پڑوسی ہندہے ۔ اس نے ہر پلیٹ فارم استعما ل کر کے پا کستان پر الزام لگا ئے ۔ تیسرا پڑوسی ملک ایر ان ہے جس کے وزیر خا رجہ میر ے پا س آئے اور کہا کہ کالعدم تنظیم کے لو گ ایر ان میں آکر دہشت گردی کر تے ہیں ۔ ایک چین ہے جو ہما رے ساتھ تھا اور آج بھی ہما رے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ امن پسند قوم ہیں ۔ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے ۔عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ افغان مسئلہ مذاکرات سے حل ہوگا ۔ان کے اس بیان پر انہیں طالبان خان کا طعنہ دیا گیا تاہم آج عمران خان کے موقف کو تسلیم کیا گیا ۔ امر یکہ ، افغانستان دو حہ میں مذاکرات کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اتنا پیسہ خرچ کر نے کے با وجو د 46فیصد افغانستا ن پر حکو مت ہی نہیں ۔ و ہا ں طا لبا ن کا قبضہ ہے ۔ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے لیکن بہت سارے عناصر ایسا نہیں چاہتے۔افغانستان میں امن کیلئے پر اعتماد طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔آج ناامیدی میں امید کی ایک کرن دکھائی دے رہی ہے کہ شاید امن کیلئے کوئی معاہدہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 17 سال سے جنگ جارہی ہے ۔ اگر وہاں امن آگیا تو پاکستان کو براہ راست فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے ۔ٹرمپ نے خود کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات ایک نئی کروٹ لینے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے ۔سعودی عرب ہمارا دوست اور محسن ملک ہے ۔مشرقی وسطی سے بے شمار پاکستانی روزگار حاصل کرتے ہیں ۔ ہماری معیشت کا پہیہ چلتا ہے ۔ 
 
 

شیئر: