Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 61 رنز سے ہرادیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ 4کے 30ویں اور چوتھے مرحلے کے آخری میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 61 رنز سے شکست دے کر پوائٹنس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی کے اوپنر کامران اکمل نے پاکستان میں اپنا 100واں ٹی ٹوئنٹی یاد گار بناتے ہوئے 5چھکوںاور 10چوکوں کی مددسے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ رہے۔ امام الحق نے بھی نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے59رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔ پہلی وکٹ کی شراکت میں 137 رنز بنے۔پولارڈز12، ڈاوسن9،ڈیرن سیمی5،صہیب مقصود12اور وہاب ریاض11بنا سکے۔مقررہ 20اوورز میں پشاور زلمی نے 7وکٹوں پر03 رنز بنا ئے۔محمد عامر نے 3اور منرو نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ، بابر اعظم13اورکولن منرو صفر پر آوٹ ہوگئے۔ لیام لیونگسٹن 6 رنز بنا سکے۔ تاہم کولن انگرام نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 71رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو میچ جیتنے کیلئے ناکافی رہی۔کپتان عماد وسیم کے 30رنز کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی نہ پہنچ سکا۔16.2اوورز میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 142رنز پر آوٹ ہوگئی۔پشاور زلمی کے حسن علی نے 3 ، سمین گل، ٹائمل ملز اور وہاب ریاض نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ فتح کے بعد پشاور زلمی نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر دوسری ،اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری اور کراچی کنگز چوتھی پوزیشن کے ساتھ فائنل مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔ایک دن آرام کے بعد 13مارچ سے فائنل راونڈ شروع ہوگا۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: