Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان میں ایمرجنسی میں 6ماہ کی کمی

خرطوم ۔۔۔۔ سوڈانی پارلیمنٹ نے ایمرجنسی کی میعاد ایک سال کے بجائے 6ماہ کردی۔ سوڈانی صدر عمر البشیر نے 22فروری کو ملک میں ایک برس کیلئے ایمرجنسی نافذ کی تھی۔سوڈانی پارلیمنٹ نے تاریخ میں پہلی بار بھاری اکثریت سے صدارتی فرمان میں ترمیم کرکے ایمرجنسی کی میعاد میں 6ماہ کی کمی کردی۔سوڈانی آئین صدر کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اختیار دیئے ہوئے ہے بشرطیکہ پارلیمنٹ صدارتی فرمان کے اجرا کے ایک ماہ کے اندر اسے منظوری دیدے یا مسترد کردے۔
 

شیئر: