Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے پاس زرمبادلہ کے ریکارڈ ذخائر

ریاض ۔۔۔ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) اور دیگر سرکاری ادارو ں کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب کے پاس 44مہینوں کی آمدنی کے مساوی زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔4برس تک سعودی عرب زرمبادلہ کی بنیاد پر اپنے اخراجات چلا سکتا ہے۔ الاقتصادیہ نے ا پنی ٹیم کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر عالمی پیمانے کے حساب سے 7گنا زیادہ ہیں۔ پوری دنیا میں 6ماہ تک کے اخراجات کے مساوی زرمبادلہ رکھنے کا رواج ہے۔ دسمبر 2018ءکے اختتام تک سعودی عرب کے پاس 1.86ٹریلین ریال کے ذخائر محفوظ تھے۔
 

شیئر: