Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھنڈر طیارے سے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ

  اسلام آباد...پاک فضائیہ نے جے ایف۔17 تھنڈر طیارے سے طویل فاصلے تک مارکرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملکی دفاع میں عظیم سنگ میل کی حیثیت کاحامل یہ تجربہ قا بل فخر پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے جے ایف۔17تھنڈر کو ملکی سطح پر تیار کردہ اس جدید میزائل سے لیس کر دیا ۔کامیاب تجربے سے جے ایف۔17تھنڈر کو دن اور رات میں طویل فاصلے کے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ۔ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاکستانی سائنسدانو ں اور پاک فضائیہ کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگر دشمن نے جارحیت مسلط کی تو ہم اس کا بھر پور جواب دیں گے۔

شیئر: