Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا کی خوبصورتی کار از ”ہلدی ماسک “

بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا حال ہی میںرشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں تاہم انہوں نے شادی کے موقع پر میک اپ کے لئے مصنوعی کاسمیٹکس کی بجائے ایک دیسی ٹوٹکا استعمال کیا۔ اس کے بعد معلوم ہوا کہ پرینکا کے چہرے کی خوبصورتی، بشاشت اور تازگی کا راز اس سادہ سے ٹوٹکے میں پنہاں ہے۔مقامی سطح پر اس ٹوٹکے کو ہلدی ماسک کا نام دیا جاتا ہے۔ پرینکا باقاعدگی کے ساتھ یہ گھریلو ٹوٹکا استعمال کرتی ہیں جس نے ان کے قدرتی حسن کو اب تک برقرار رکھاہوا ہے۔پرینکا چوپڑا کے اس ”محیر العقول“ ٹوٹکے کی تیاری میں ایک بڑا چمچ ہلدی، اسی کی مقدار میں گندم کا آٹا، لیموں کا جوس ایک چمچ، دہی ایک چمچ اور عرق گلاب کے چند قطرے استعمال ہوتے ہیں۔ان تمام اجزاءکا ایک پیسٹ بناکر اسے 15 سے 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اسے چہرے پر لیپ کر لیں اور تھوڑی دیر بعد گرم پانی سے دھو لیں۔
 

شیئر: