Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق کی خودمختاری کا احترام کیا جائے،روحانی سے سیستانی کا مطالبہ

ریاض ۔۔۔ عراق کے شیعہ فرقے کے بزرگ ترین عالم علی السیستانی نے ملاقات کیلئے آئے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی سے استقبال کے آغاز پر ہی یہ مطالبہ کرکے انہیں حیرت زدہ کردیا کہ عراق کی خودمختاری کا احترام واجب ہے اور ہتھیار صرف ریاست کا اختیار ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ روحانی یہ مطالبہ سن کر اپنا توازن کھو بیٹھے۔ انہیں یقین تھا کہ عراق کے ریاستی اداروں پر ایران کے کنٹرول کی مخالفت ایرانی نژاد سیستانی کبھی نہیں کریں گے۔ سیستانی نے روحانی سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ایران عراق کے اندرونی امور میں مداخلت بند کرے۔ عراق میں قائم کردہ دسیوں ملیشیاﺅں کی سرپرستی کا سلسلہ ختم کرے۔ بدر تنظیم کی حمایت خاص طو رپر واپس لے لے۔ اس تنظیم کے سربراہ ھادی العامری ہیں جو ایرانی نظام کے تابعدار مانے جاتے ہیں۔ سیستانی کو عراق میں غیر معمولی اثر و نفوذحاصل ہے۔ 
 

شیئر: