Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاستدان ہم سے بڑے اداکا ر ہیں،سخاوت ناز

معروف کامیڈین سخاوت ناز نے کہاہے کہ شوبز میں کئی سال گزارنے کے باوجود خود کو آج بھی فن کا طالبعلم سمجھتا ہوں او رجہاں سے سیکھنے کو ملتا ہے ،اسے اپنا لیتا ہوں۔ سخاوت ناز نے کہا کہ سیاستدانوں کی تقاریر سنتا ہوں تو یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہوں کہ ہم سے بڑے اداکا رتو سیاستدان ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تمام بڑی پارٹیوں کے سیاستدانوں سے اچھے اور خوشگوار تعلقات ہیں اورمیرے لئے تمام قابل احترام ہیں۔انہوںنے کہا کہ میں خود کو پیدائشی اداکارسمجھتا ہوں۔سینئر فنکاروں سے بہت کچھ سیکھا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

 

شیئر: