Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرائسٹ چرچ حملہ آور کو روکنے والا پاکستانی ہیرو

  اسلام آباد.... کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں میں2 پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی۔دونوں باپ بیٹا ہیں۔ ان کا تعلق ایبٹ آ باد سے ہے۔نعیم راشد نیو زی لینڈ میں استاد تھے جبکہ بیٹا طلحہ طالب علم تھا۔ نعیم راشد کے بھائی ڈاکٹر خورشید عالم نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بھائی اور بھتیجے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میتیں وطن واپس لانے کے لئے حکومت اور سفارتخانے سے رابطے میں ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں کرائسٹ چرچ کی مسجد میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی نعیم راشد کو ہیرو قرار دیا ۔ نعیم راشد نے نمازیوں کو بچانے کیلئے حملہ آور سے بندوق چھیننے اور اس پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔فائرنگ کا ایک زخمی محمد امین حافظ آباد کا رہائشی جبکہ دوسرے زخمی اریب احمد کا تعلق کراچی سے ہے۔ قبل ازیں دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ وا قعہ میں4 پاکستانی شہری زخمی اور 5 لاپتہ ہیں۔
 

شیئر: