Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس کا عدن میں قونصل خانہ کھولنے کا اعلان

عدن۔۔۔ یمن میں متعین روسی سفیر نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک یمن کی آئینی حکومت کو حقیقی حکومت تسلیم کرتا ہے ۔ پوری دنیا کا موقف یہی ہے۔ روس عدن میں اپنا قونصل خانہ جلد قائم کرے گا۔ روسی سفیر کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیاہے جبکہ یمنی حکومت نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن نے الحدیدہ سے حوثیوں کے انخلاءکی بابت کوئی نئی تجویز پیش نہیں کی۔ یمنی حکومت نے توجہ دلائی کہ حوثیوں نے تازہ ترین بیان جاری کرکے الحدیدہ معاہدہ سے ہاتھ جھاڑ لئے ہیں اور ایک طرح سے جنگ کا اعلان کردیا ہے۔ یمنی حکومت کے ترجمان راجح بادی نے کہا کہ حوثیوں نے فوجی کمک بھیج کر اور حجور نیز الضالع جیسے مقامات پر حملے کرکے سویڈن معاہدے سے باقاعدہ دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔ 

شیئر: