Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ کیف نے قیمتی گاڑی خرید لی

 بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے نئی نویلی قیمتی گاڑی خریدی ہے جس کی قیمت جان کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے یہ گاڑی 2 کروڑ 33 لاکھ روپے میں خریدی ہے جس کی تصویر کترینہ کیف نے تو کہیں اپ لوڈ نہیں کی البتہ ایک پاپارازی فوٹوگرافر ”یوگین شاہ“ نے ان کی پرانی گاڑی کے ساتھ نئی گاڑی کی تصویر بھی شیئر کی جس کا نمبر بھی پرانی گاڑی والا ہی ہے۔رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف یہ گاڑی خریدنے والی پہلی اداکارہ نہیں بلکہ شاہ رخ خان، سلمان خان، عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا سمیت کئی دیگر اداکار بھی ایسی ہی گاڑی کے مالک ہیں جبکہ بوبی دیول نے بھی گزشتہ سال ’رینج روور سپورٹس‘ کار خریدی تھی۔
 

شیئر: