Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین نے پھر لازوال دوستی کا ثبوت دیا،شاہ محمود

اسلام آباد...وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےسانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے چاروں ملزمان کو بری کر نے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ہند کے دہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔سمجھوتہ ایکسپریس فیصلے کے بعد جائزہ لینے کے بعد حکمت عملی طے کی جائےگی۔جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود نے بتایاکہ دورہ چین مفید رہا ۔پہلی مرتبہ وزرائے خارجہ سطح پر اسٹریٹجک مذاکرات ہوئے ۔ افغانستان میں قیام امن سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ہو رہا ہوں۔ اجلاس میں نیوزی لینڈ کے واقعہ کے بعد بڑھتی ہوئے اسلام فوبیا پر غورو خوض کیا جائے گا۔ اس کے تدارک کے لئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرائسٹ چرچ حملے کے بعد ہند کا مسلم مخالف چہرہ کھل کر سامنے آگیا۔ ہند کی جانب سے جو مذمت سامنے آئی اس میں مسلمانوں اور مسجد کا ذکر نہیں کیا گیا۔ دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے تمام افراد مسلمان تھے جن کا انہوں نے مذمتی بیان نام نہیں لیا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ہندوستان میں سمجھوتہ ایکسپریس کا جو فیصلہ آیا وہ ہندوستان کے دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ7 ماہ پہلے یہاں امریکہ کے ساتھ تعلقات میں تناو کی بات ہو رہی تھی۔آج بہتری کے امکانات بڑھ رہے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی امریکی قرارداد کے مسترد ہونے پرانہوںنے کہا کہ اس حوالے سے چین نے اپنا نکتہ اعتراض پیش کیا ہے۔چین میں مولانا مسعود اظہر کے معاملے پر بات ہوئی ہے۔ امریکہ فرانس برطانیہ کی سوچ پر بھی بات ہوئی۔ چین ہمارا قابل بھروسہ دوست ہے ان سے متعدد معاملات پر بات ہوتی ہے۔ پلوامہ واقعہ کے بعد چین نے پھر پاک چین لازوال دوستی کا ثبوت دیا۔ پاکستان آگاہ ہے کہ دنیا کیا چاہتی اور ہمارے اپنے مفادات کیا ہیں؟ ہم نے اپنے اندرونی حالات کو بھی دیکھنا ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر سانحہ اے پی ایس کے بعد قومی اتفاق رائے قائم ہو چکا ہے۔دوسرے مرحلے میں سیاسی طور پر کام ہونا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بلاول اور مریم ابو بچاو مہم پر نکلے ہوئے ہیں۔ایک کے ابو نے 300 ارب کھائے۔ دوسرے کے ابو نے 500 ارب کھائے۔ مریم اور بلاول دونوں ہونہار بچے ہیں۔ نیب نے ابو کو بلا لیا تو ناراض ہوگئے ۔ 
 

شیئر: