Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادتی کے واقعے پر مبنی ”دہلی کرائم“ نیٹ فلیکس پر ریلیز

دارالحکومت نئی دہلی میں دسمبر 2012 میں چلتی بس کے دوران بدترین تشدد کا نشانہ بنائی جانے والی میڈیکل کی طالبہ 23 سالہ جیوتی سنگھ پانڈے کے واقعے پر بنائی گئی ویب سیریزکو ہندسمیت دنیا بھر میں نیٹ فلیکس پر ریلیز کردیا گیا۔ اس ویب سیریز کی کہانی پولیس کی تحقیق اور عدالت کی جانب سے دئیے گئے فیصلے اور کورٹ میں پیش کئے گئے ثبوتوں کے دستاویزات سے لی گئی ہے۔ویب سیریز کی سات قسطیں ہیں اور اسے ریلیز سے قبل ہی عالمی فیسٹیول میں پیش کیا جا چکا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق دہلی واقعے پر کینڈین نژاد ہندوستانی فلمساز رچی مہتا نے اعتراف کیا کہ ابتدائی طور پر وہ اس واقعے پر سیریز بنانے کا ارادہ نہیں رکھتی تھیں تاہم پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے انہیں بتایا کہ اس واقعے پر اچھی فلم بن سکتی ہے۔کیس کی تفتیشی رپورٹس، عدالتی فیصلے اور پیش کئے گئے ثبوتوں کے ریکارڈ پڑھ کر حیرت ہوئی اور انہیں احساس ہوا کہ اس واقعے پر ویب سیریز بنائی جانی چاہئے۔ خیال رہے کہ اسی واقعے پر برطانوی نشریاتی ادارے نے 2015 میں ’انڈیاز ڈاٹر‘ نامی دستاویزی فلم بھی جاری کی تھی۔اسی واقعے پر کینڈین نژاد ہندوستانی فلمساز دیپا مہتا بھی 2016 میں ڈرامہ فلم ’ایناٹمی آف وائلنس‘ بنا چکی ہیں۔
 

شیئر: