Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

159جیگوار گاڑیوں میں فنی خرابی

ریاض ۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے جیگوار 2018-19ماڈل کی 159 گاڑیاں مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی۔ سبق کے مطابق وزارت کا کہناہے کہ 2018-19ءکے ماڈلز کی جیگوار گاڑیوں سے کاربن ڈائی آکسائڈ حد سے زیادہ مقدار میں خارج ہورہا ہے لہذا ڈیلر مذکورہ گاڑیاں مارکیٹ سے طلب کرکے انکی مفت مرمت کرکے گاہکوں کو واپس کرے۔
 

شیئر: