Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

82برس قبل شاہ سلمان کی تنخواہ کتنی تھی؟

ریاض ۔۔۔۔ 82برس قبل بانی مملکت شاہ عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ کے بعض بیٹوں کو ملنے والے وظیفے کی تفصیلات پر مشتمل ایک نایاب دستاویز منظر عام پر آئی ہے۔ ان میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا نام بھی شامل ہے۔
ان دنوں ریاض میں ”الارشیفات العربیہ“(عرب یادداشت کانفرنس) میں مذکورہ دستاویز پیش کی گئی ہے۔ یہ 1358ھ میں جاری ہوئی تھی۔ اس میں اُس وقت بعض شہزادوں کو ملنے والے وظیفے کے اعدادوشمار درج ہیں۔
اس دستاویز کے مطابق سلطان بن عبدالعزیز، عبدالرحمن بن عبدالعزیز، ترکی بن عبدالعزیز، نایف بن عبدالعزیز اور سلمان بن عبدالعزیز شہزادوں کو 100ریال اور شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز کو400اور شہزادہ عبداللہ بن فیصل بن عبدالعزیز کو 300ریال وظیفہ ملا کرتا تھا۔
 

شیئر: