Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کا علاج کہاں ہوگا؟

لاہور..سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا ابتدائی طور پر جمعرات کو شریف میڈیکل سٹی اسپتال سے تفصیلی طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دل اور گردوں کے امراض کے سپیشلسٹ نواز شریف کا معائنہ کرنے کے بعد رپورٹ پیش کریں گے۔ 
نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے تفصیلی طبی معائنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ6 ہفتوں میں علاج ممکن ہے یا نہیں ۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے جاتی امراءرائے ونڈ میں نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ کیا ۔ آئندہ کے علاج کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔
ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ تفصیلی طبی معائنے کے بعد نواز شریف کی صحت کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔ گردوں اور دل کے امراض کا علاج ایک ساتھ ہی ہوگا ۔ لندن میں موجود ڈاکٹر ڈاکٹر لارنس سے بھی رہنمائی لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے افراداور قریبی عزیز و اقارب نے جاتی امراءرائے ونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ پارٹی رہنماﺅں نے بھی نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی ۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنی لیگل ٹیم سے بھی ملاقات کی ۔ نوازشریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لئے رہائی کے بعد قانونی پہلووں پر مشاورت کی گئی۔ شریف فیملی کے خلاف درج مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: