Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمجھوتہ ایکسپریس کیس، عالمی عدالت انصاف میں جانے کا عندیہ

لاہور..وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سمجھوتہ ایکسپریس پر ہندوستانی عدالت کے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جانے کا عندیہ دیا ہے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے حوالے سے خود سوچ رہا ہوں کہ اس کے خلاف عالمی عدالت میںجاﺅں ۔ جب ٹرین کو آگے لگی تھی تومیں خود واہگہ ریلوے اسٹیشن گیا تھا۔ یہ آگ جان بوجھ کر لگائی تھی او ریہ دہشتگردی ہے ۔
انہوںنے کہا کہ ہندنے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انتخابی مہم کے تناظر میں کشیدگی کو ہوا دی ۔ ہماری ائیر فورس اور پاک بحریہ توچاہتی تھی کہ انہیں اجازت دی جائے ۔ ہندوستانی سب میرین بھی ہمارے نشانے پر تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری میزائل ٹیکنالوجی ہندسے بہت بہتر ہے۔ ہندوستانی ائیر فورس کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں۔ ہماری ائیر فورس کے پاس فورتھ جنریشن کے جہاز ہیں ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ میں کہا کہ شریف خاندان جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں ، یہ اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ اور ہیں ۔ یہ اپنے مفاد کے لئے 90کے زاویے سے لیٹ جاتے ہیں ۔ قوم اور کارکنوں کو بیوقوف بنانے کے لئے اس کے پاس بڑے جملے اور حالات ہیں جو یہ پیش کرتے ہیں ۔ اقتدار سے باہر آنے کے بعد کون سی بیماری ہے جو انہیں لا حق نہیں ہو جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ ساری بارگین کا ماسٹر مائنڈ شہباز شریف ہے ۔ بلاول کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ بڑی مشکل سے دوبارہ صلح ہو گئی ہے۔ اگر کسی کو ٹرین میں ہمارے خلاف نعرے لکھ کر تسکین ہوتی ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ایک سوال پرانہوںنے کہا کہ اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوتا ہے تو مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ نیب قانون میں تبدیلی کے حوالے سے سوال پرانہوں کہا کہ اگر نیب آرڈیننس میں تبدیلی کی کوشش کی گئی تو میرا ووٹ اس کے خلاف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے کہتے ہیں ہمارے کیسز لاہور اور پیپلز پارٹی کہتے ہیں ہمارے کیسز کراچی میں سنے جائیں۔ یہ کوئی خوش آئند بات نہیں ۔چیف جسٹس کی عدالت میں جاوں گا ۔ انہوںنے کہا کہ زرداری اور شریف خاندان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا ۔ 

شیئر: