Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور صدر السبسی کے مذاکرات،2معاهدوں پر دستخط

 
 
تیونس ۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور تیونس کے صدر محمد الباجی قائد السبسی نے جمعہ کو تیونس کے قرطاج محل میں سرکاری مذاکرات کئے ۔ اس موقع پر سعودی عرب اور تیونس کے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
مذاکرات کا آغاز ون ٹو ون ملاقات سے ہوا بعد ازاں دونوں ملکوں کے وفود بات چیت میں شریک ہو گئے۔مملکت اور تیونس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی جہتیں زیر بحث آئیں ۔ انہیں فروغ دینے کے طور طریقوں پر بات چیت ہوئی ۔ علاقائی اور عالمی حالات حاضرہ بھی زیر بحث آئے ۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے ، ویب سائٹ سبق اور عاجل نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان2 معاہدوں پر دستخط ہوئے ۔ سیلاب سے شہروں اور آبادیوں کے تحفظ کے منصوبے کیلئے سعودی عرب تیونس کو قرض فراہم کرے گا جبکہ دوسرے معاہدے کے تحت سعودی عرب تیونس کی آ۔ئل ریفائنری کوبرآمدات کیلئے فنڈ دیگا۔

تیونس کے صدر السبسی نے خادم حرمین شریفین کو تیونس کا سب سے بڑا تمغہ پیش کیا۔شاہ سلمان نے انہیں شاہ عبدالعزیز تمغہ پہنایا۔شاہ سلمان اور تیونس کے صدر نےرہائش ، صحت ، بنیادی ڈھانچے اور مساجد کی ترمیم و اصلاح سے متعلق متعدد ترقیاتی و سرمایہ کاری منصوبوں کا افتتاح کیا۔
تیونس کے صدر نے شاہ سلمان اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ دیا۔دستر خوان تیونس کے تاریخی کھانوں سے سجایا گیا۔اخبار24كے مطابق عقبہ بن نافع  جامع مسجد قیروان كے تاریخی شهر اور الزیتونہ جامع مسجد کی ترمیم کے اخراجات شاہ سلمان جیب خاص سے ادا کرینگے ۔ دونوں رہنمائوں نے قیروان میںشاہ سلمان تعلیمی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔

شیئر: