Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نبیل گبول نے دوسری شادی کیوں نہیں کی؟

  اسلام آباد.... پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ حکومتی پالیسیوںسے مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ غریبوں اورمڈل کلاس کوتوچھوڑ یں امیر طبقہ بھی پریشان ہے ۔ لوگوں نے دوسری شادی کرنی چھوڑ دی ہے ۔ میں خود دوسری شادی کرنے کا سوچ رہا تھا لیکن اب سوچ رہا ہوں کہ دوسری شادی کرکے گھر کہاں سے چلاوں گا ؟ ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ میری دوسر ی شادی نہ کرنے کی بڑی وجہ حکومت کے اقدامات ہیں ۔ جس سے مہنگائی بڑھ گئی ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ کہتے ہیں کہ نواز شریف کو مسلم لیگ ن کے سربراہ کے طور پر اجلاسوں میں نہیں بیٹھنا چاہئے تو جس سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نا اہل کیا ۔ اسی نے جہانگیر ترین کو بھی نا اہل کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے بغیروزیر اعظم عمران خان کچھ بھی نہیں ۔ عمران خان جہانگیر ترین کو اپنے سے الگ نہیں کرسکتے ۔ ان کی مرضی ہے کہ جہانگیر ترین کو جہاں مرضی بٹھائیں ۔ سب جانتے ہیں کہ عمران خان کیسے وزیر اعظم بنے ۔

شیئر: