Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوق کا مول نہیں، سعودی استاد کاشتکار بن گیا

کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔ ایک سعودی استاد جبران محمد المالکی نے 20 برس شعبہ تدریس میں گزار نے کے بعد اپنے شوق کے لیے  ’قہوہ کی تیاری اور کاشت‘ کومستقل پیشے کے طور پر اپنا لیا۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے جبران المالکی نے کہا کہ ’مجھے عربی قہوہ کی تیاری سے اسے بچپن سے ہی لگاؤ تھا۔ اگر یہ کہوں تو بے جا نہ ہوگا کہ یہ شوق مجھے وراثت میں ملا تھا۔‘  20
برس شعبہ تدریس سے منسلک رہنے کے بعد جب  ریٹائر ہوئے تو اپنے شوق کی تکمیل کے  لیے تمام وسائل جمع کیے۔
 جبران محمد المالکی کا کہنا تھا کہ ’20 سالہ تدریسی کیریئر کے دوران بھی ہمیشہ یہ سوچا کرتا تھا کہ کیا مجھے زندگی میں کبھی یہ موقع ملے گا کہ قہوہ کی کاشت اور تیاری کرسکوں۔ سچی لگن اورقہوے سے جنون کی حد تک محبت نے مجھے منزل تک پہنچا دیا۔‘

ریٹائرمنٹ کے بعد جبران  محمد المالکی نے اپنے گاؤں سے کچھ فاصلے پر اہل قریہ سے بات کرکے متروکہ زمینوں پر جسے انہو ں نے اس وجہ سے چھوڑ دیا تھا کہ وہاں آمد ورفت کافی دشوار تھی انہیںحاصل کیا اور وہاں ’ کافی‘ کی کاشت شروع کردی۔
جازان کمشنری کے پہاڑی علاقے بنی مالک کے رہائشی اور استاد اپنے شوق کی تکمیل کے لیے اب  کاشتکار بن  چکے تھے۔ جبران محمد المالکی نے مزید بتایا کہ اس نے متروکہ زمین کو کافی محنت کے بعد کاشت کے لیے ہموار کرکے ا سے ’قہوے کے باغات ‘ میں تبدیل کردیا۔
جازان کمشنری میں اب  المالکی کے ’قہوے کے باغات‘ مشہور ہیں جہاں اعلی درجے کے کافی کے بیج دستیاب ہوتے ہیں۔

جبران محمد المالکی کے باغات میں چھ ہزار کافی کے درخت ہیں ۔ ایک ہزار درخت پیداوار کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ باغ سے  سال میں ایک ہی فصل تیار ہوتی ہے۔  ہر درخت سے تین کلو گرام کافی کے بیج حاصل ہو تے ہیں۔
جبران محمد المالکی کہنا تھا کہ ’آج یہ لہلہاتے باغات میری ذاتی محنت کا ثمر اور میرے شوق کی تکمیل ہیں۔جو خواب میں بچپن سے دیکھاکرتا تھا آج پورا ہو گیا۔‘
 
 
 

شیئر: