Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں دل کی دھڑکن: بالی ووڈ ستاروں کے 'مدرز ڈے' پر پیغامات

اتوار کو دنیا بھر میں ماں کے عالمی دن کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی ماؤں کو خراج عقیدت اپنے انداز میں پیش کر رہے ہیں۔ بالی وڈ کے ستاروں نے بھی 'مدرز ڈے'  پر اپنے انداز میں اور اپنی ماؤں کے ساتھ بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کیے۔
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بچن کی تصویر انسٹا گرام پر شئیر کی ہے جس میں وہ اپنی امی کےگود میں بیٹھی ہے۔  تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھتی ہے ' میرے خوش ہونے کی جگہ، امی مجھے آپ سے پیار ہے۔' 

اداکارہ سونم کپور نے بھی اپنی والدہ کے ساتھ بچپن کی تصویر شئیرکی ہے۔ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر لکھتی ہے 'میری زندگی کی سب سے خاص اور محبت کرنے والی شحصیت کو ہیپی مدرز ڈے۔ آپ میری طاقت، دلکشی، میرا دل اور میری ہمت ہیں۔ ماں، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں، میرا کوئی دن بھی ایسا نہیں گزرتا کہ جس کی شروعات اس بات سے نہ کی ہوں کہ آپ میرے لیے اور پورے خاندان کے لیے کتنی اہم ہیں۔'

اداکارہ شردھا کپورنے اپنی ماں کے ساتھ بچپن کی تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی، وہ لکھتی ہے کہ ' میری ماں میری زندگی۔ ہیپی مدرذ ڈے ماں۔ آپ کی بے عرض محبت، آپ کا جادو اور وہ طریقہ جس سے آپ جو بھی کام کرتی ہے مجھے حوصلہ دیتی ہے کہ میں بھی آپ کی طرح بنوں۔'
اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی ماں کی تصویر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے لکھا ۔ 'ماں کو مدر ڈے مبارک، ماں مستقل طور پر میری طاقت، موٹیویشن اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ بننے پر آپ کا شکریہ۔'

اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے بچپن کی تصویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے جس میں اداکارہ اپنی ماں کی گود میں بیٹھی ہے اور ماں انہیں کچھ کھلا رہی ہے۔

اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی والدہ کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر ٹوئٹر پر شئیر کرکے لکھا ہے ' دیکھیں میری ماں کتنی حوبصورت ہیں۔ گلاب سرخ ہے اور گل بنفشہ نیلا ہے۔ ماں آپ سے ذیادہ عزیز کوئی نہیں۔'

  کرکٹ لیجنڈ سچن تندولکر نے بھی اپنی والدہ کے ساتھ تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے۔ تندولکر نے لکھا ہے ' کسی نے صیحح کہا ہے کہ خدا ہر جگہ نہیں ہو سکتا اس لیے انہوں نے ماں بنائی۔ ہپی مدرز ڈے'۔

شیئر: