سنیپ چیٹ کے نئے فلٹر نے بچپن کی یاد دلا دی

سنیپ چیٹ نے اداکارہ مہوش حیات کو بچپن یاد دلا دیا
نوجوانوں میں مقبول عام تصاویر شیئر کرنے والی ایپ سنیپ چیٹ نے اب اپنے صارفین کے لیے ایک اور منفرد اور دلچسپ  فلٹر متعارف کروایا، جسے دیکھتے ہی اداکار، سیاست دان اور باقی سب لوگ بھی اس سے محظوظ ہونے لگے۔
سنیپ چیٹ  نا می اس ایپ نے ماضی میں  فیشل ریکگنیشن فیچر کے ذریعے کتے اور بلیوں کے فلٹرز بھی دئیے جو  لوگوںمیں بہت مقبول بھی ہوئے بلکہ سوشل میڈیا پر کئی فلٹرز میں تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔
کسی نے اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ چہرہ بدل کر اسےسوشل میڈیا پر شیئر کر دیا تو کسی نے اپنے بچپن کی جھلک دیکھنے کے لیے سنیپ چیٹ  بے بی فلٹر کا استعمال کیا۔
کرکٹ کے متوالوں نےکھلا ڑیوں  کو بھی نہ چھوڑا ور یہ فلٹر لگا کر ان کا بچپن یاد کروا دیا۔
ٹوئٹر پر وراٹ کوہلی نے پرتیو کے بچپن  کی تصویر دیکھ کر کہا کہ وہ ہمیشہ ایسے ہی جوان رہیں گے۔
اکثر سوشل میڈیا صارفین نے تمام  ہیروز کو سنیپ چیٹ بےبی فلٹر سے چھوٹے بچے جیسا بنا  دیا۔
چرس نامی ٹوئٹر صارف نے  سنیپ چیٹ بے بی فلٹر سے لی گئی تصویر  شیئر کرتے ہو ئے کہا کہ  یہ لیجیئے داڑھی والا بچہ ۔
مشہورپاکستانی اداکار فواد کا بچپن کیسا ہو گا  کو ئی نہیں جانتا مگر سنیپ چیٹ  نے انکے مداحوں  کو ان کے معصوم بجپن کی یاد دلا دی۔

بچپن کے عاطف اسلم بھی کسی راک سٹار سے کم نہیں۔

سجل علی کا بچپن بالکل ایک گڑیا کا عکس  جیسا ہے۔

ذرا تصور کریں کہ بچپن  کی مہوش حیات کیسے کہیں گی’میں پنجاب نہیں جاوں گی‘

 

شیئر: