Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب سے ادھار تیل کی ترسیل جولائی سے‘

پاکستان کے مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نےاعلان کیا ہے کہ سعودی عرب ہر ماہ پاکستان کو 275 ملین ڈالر مالیت کا تیل ادھار فراہم کرے گا اور اس کی ترسیل اس سال یکم جولائی سے شروع ہوگی۔
حفیظ شیخ نے یہ اعلان اپنے ٹویٹر پر کیا۔ حفیظ شیخ کے مطابق  سعودی عرب یکم جولائی سے ادھار تیل دینا شروع کر دے گا۔
پاکستان کو ہر ماہ 275ملین ڈالر کا تیل ملے گا ۔ اس طرح  ہر سال  سعودی عرب پاکستان کو مجموعی طور پر 3ارب 20کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دے گا اور یہ سہولت تین سال کے عرصے کے لیے ہوگی۔

حفیظ شیخ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔  دوسری طرف وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے سعودی عرب سے تاخیر سے ادائیگی پر تیل کی ترسیل کی تصدیق کی ہے۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حماد  اظہر نے کہا کہ سعودی عرب تاخیر سے ادائیگی پر تیل مہیا کرنے کی سہولت اس سال یکم جولائی سے فعال کر رہا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سالانہ تین ارب 20 کروڑ مالیت کا تیل پاکستان کو سعودی عرب سے ملا کرے گا اور یہ تین سال کی مدت کے لیے ہیں۔  وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اس سہولت سے پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے مسئلے سے نمنٹنے میں اسانی ہوگئی۔ 
 واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی عرب کے دورے پر 12ارب ڈالرز کا امدادی پیکیج حاصل کیا تھا۔ 

شیئر: