Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نیمار پر جنسی حملہ کرنے کا الزام

پولیس رپورٹ کے مطابق نیمار نے خاتون کے ساتھ زبردستی جنسی تعلق قائم کیا۔(تصویر: اے ایف پی)
برازیل کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نیمار پر خاتون کو جنسی حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق برازیل میں ساؤپاولو پولیس کی جانب سے دائر کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مبینہ جنسی حملہ کرنے کا واقعہ پیرس کے ہوٹل میں پیش آیا جہاں نیمار فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین کے لیے کھیلتے ہیں۔
فٹبالر اور ان کے ترجمان کی جانب سے ان الزامات کے حوالے سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
نیمار کا خاتون سے انسٹاگرام کے ذریعے رابطہ ہوا۔(تصویر:اے ایف پی)
پولیس رپورٹ کے مطابق نیمار کا خاتون سے انسٹاگرام کے ذریعے رابطہ ہوا۔ (تصویر:اے ایف پی)

الزامات کیا ہیں؟
پولیس کے مطابق خاتون (جن کا نام ظاہرنہیں کیا گیا) کا نیمار سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے رابطہ ہوا جس کے بعد نیمار نے ان سے پیرس میں ملاقات کے لیے کہا۔
پولیس دستاویزات کے مطابق نیمار نے خاتون کو برازیل سے فرانس جانے کے لیے فضائی ٹکٹ بھی دیا اور پیرس کے ایک ہوٹل سوفیٹل پیرس آرک ڈو ٹرائیومف میں کمرہ بک کرایا۔
پولیس کے مطابق خاتون کا الزام ہے کہ 15مئی کو جب نیمار ہوٹل پہنچے تو وہ نشے کی حالت میں نظر آرہے تھے۔
واقعہ اس شہر کے ہوٹل میں پیش آیا جہاں نیمار کلب کے لیے کھیلتے ہیں۔(تصویر:اے ایف پی)
واقعہ پیرس کے ہوٹل میں پیش آیا جہاں نیمار کلب کے لیے کھیلتے ہیں۔ (تصویر:اے ایف پی)

پولیس کی دستاویزات کے مطابق ’بات چیت کے بعد نیمار یکدم غصے میں آگئے اور تشدد کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ ان کی مرضی کے بغیر زبردستی جنسی تعلق قائم کرلیا۔‘
ساؤ پاولو پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون فرانسیسی پولیس کو واقعے سے آگاہ کیے بغیر دو دن بعد برازیل واپس پہنچ گئیں کیونکہ وہ جذباتی طور پر متاثر تھیں اور کسی دوسرے ملک میں واقعے کے حقائق درج کرانے سے خائف تھیں۔
نیمار کے والد کیا کہتے ہیں؟
 نیمار کے والد نے سنیچر کے روز بینڈ ٹی وی کو بتایا کہ ’یہ واضح ہے کہ یہ نیمار کو پھنسانے کی کوشش ہے۔ اگر ہمیں سچ ثابت کرنے کے لیے نیمار کے اس لڑکی کے ساتھ وٹس ایپ میسجز اور گفتگو سامنے لانا پڑی تو ہم یہ کریں گے۔‘

شیئر: