میچ منسوخ،سری لنکا اور پاکستان کو ایک ایک پوائنٹ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ورلڈ کپ 2019  کا گیارہواں میچ  برسٹل میں کھیلا جانا تھا مگر بارش نے کرکٹ کے دیوانوں کو مایوس کر دیا۔
بارش کے باعث گراونڈ گیلا ہو گیا تاہم امپائرز نے تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ایک ایک پوائنٹ دے کر میچ منسوخ کر دیا۔
واضح رہے پوائنٹ ٹیبل پر پاکستان آٹھویں جبکہ سری لنکا ساتویں نمبر پو موجود ہے پاکستان اپنا اگلا میچ آسٹریلیا کے خلاف 12 جون کو کھیلے گا ۔
آگے آنے والے میچز میں پاکستان کو زیادہ رن ریٹ سے جیتنا پڑے گا تب ہی ٹاپ فور میں ٹیم پاکستان اپنی جگہ بنا پائے گی۔

موازنہ

کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور سری لنکا سات بار مدمقابل آئے۔  پاکستان نے ورلڈ کپ کے میچز میں ساتوں بار سری لنکا کو شکست دی۔

ون ڈے میچز میں دونوں ٹیمیں  153 بار آمنے سامنے آئیں ۔ پاکستان 90 میچوں میں فاتح رہا جبکہ سری لنکا نے صرف 58 میچز میں کامیابی حاصل کی ۔
ایک میچ ٹائی جبکہ چار میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوئے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کے ناقابل شکست ہونے کی وجہ سے سری لنکا پر پریشر ہو گا آئی سی رینکنگ میں بھی سری لنکا نویں نمبر پر جبکہ پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے.

 

شیئر: